مسافر خانہ
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - مسافروں کے ٹھہرنے کی جگہ، سرائے، کارواں سرائے، ہوٹل۔ "ڈبے سے مسافر خانے تک قناتیں لگا دی گئیں۔" ( ١٩٩٥ء، نگار، کراچی، نومبر، ٢٧ )
اشتقاق
عربی زبان سے ماخوذ اسم 'مسافر' کے ساتھ فارسی زبان سے اسم 'خانہ' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٧٣ء کو "مطلع العجائب" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - مسافروں کے ٹھہرنے کی جگہ، سرائے، کارواں سرائے، ہوٹل۔ "ڈبے سے مسافر خانے تک قناتیں لگا دی گئیں۔" ( ١٩٩٥ء، نگار، کراچی، نومبر، ٢٧ )
جنس: مذکر